Sunday, July 22, 2018

کہو تو دل نکال کے آپ کی ہتھیلی پے رکھ دوں ؟

کاش میرے پاس وہ الفاظ ہوتے جو میری کیفیت کا احاطہ کر سکیں ۔۔ کاش میں آپ کو بتا سکتا کہ آپ کیا ہو  میرےلیے
! کاش میرے الفاظ میرے احساسات بیان کر پاتے
! کاش میرے دل کی آواز آپ تک پہنچ پاتے
کاش آپ وہ محسوس کریں جو میرا دل آپ سے کہنا چاہتا  ہے۔
! کاش میرے جزبوں کو زباں مل جائے
سنا ہے اکثر محبتیں اظہار کے بعد پھیکی پڑجاتی ہیں ۔پر نہ جانے یہ کیسی محبت ہے جو پھیکی نہیں پڑ رہی ۔نہ جانے یہ کیسا احساس ہے جو کم ہی نہیں ہورہا ۔نہ جانے یہ کونسا پھول ہے جو مرجھا ہی نہیں رہا ۔  نہ جانے یہ کیسی خوشبو ہے جو
ختم ہونے کا نام نہیں لی رہی ۔ نہ جانے یہ کونسی روشنی ہے جو مدہم ہی نہیں ہورہی


! کیا نام دوں میں اسے
! یہ آپ کی نظر کا کرشمہ ہے یہ مرا جنوں
! یہ ہمارے رشتے کے پاکیزگی ہے یا ہمارے خلوص کی انتہا
! کیا ہے یہ آخر کیا
جو نہ مجھے آپ سے دور جانے دیتا ہے نہ کسی اور کا سوچنے دیتا ہے ۔ یہ کیسی کیفیت ہے ، یہ کون سا احساس ہے جو مجھے ہر پل آپ کی طرف کھینچتا ہے ۔
ہر گزرتا لمحہ ، ہر گزرتا پل میرے اس احساس کو توانا کر جاتا ہے ۔
! پاگل
میرا دل ہی جانتا ہے کہ وہ کیا محسوس کرتا ہے جب آپ میرے ساتھ ہوتے ہو ، جب آپ میری طرف دیکھتے ہو ، جب  آپ کی نظر سے نظر ملتی ہے ، جب آپ مسکراتے ہو
بہت خوشیاں دیکھی ہیں میں نے۔ پر یہ احساس ، یہ کیفیت ، یہ مسرت ان ہزاروں خوشیوں پر بھاری ہے ۔
! بس کیا بتائیں آپ کو
جب یہ سب کچھ آپ کے لیے لکھ رہا ہوں تو میرے دل کی دھڑکن بتا رہی ہے کہ بہت کچھ پنہاں ہے اس دل ناداں میں آپ کے لیے ۔
بس الفاظ کم ہیں اور احساسات بہت زیادہ  ۔
!!!کہو تو دل نکال کے آپ کی ہتھیلی پے رکھ دوں

No comments:

Post a Comment