Sunday, July 22, 2018

کیا محبت کرتے ہو مجھ سے ؟

"کیا محبت کرتےہو مججھ سے"


آپ پوچھتے ہو ، کیا محبت کرتے ہو مجھ سے ؟ آپ سوچتے
ہو کہ آخر مجھ سے ہی محبت کیوں ! آپ کو ڈر لگتا ہے اپنا ہاتھ دینے سے ، ہمارے ساتھ چلنے سے ۔کہ شاید ہم بھی ایک دن زمانے کی ریت کے مطابق آپ کو چھوڑ جائیں گے ۔
آپ کو ڈر لگتا ہے کہیں میری محبت عارضی تو نہیں ۔ آپ کے دل میں ہول اٹھتے ہیں کہ شاید میں آپ کو سمجھ نہیں پاوں گا ۔
آپ وہ بیان نہیں کرتے جو آپ محسوس کرتے ہیں کیونکہ آپ کو لگتا ہے شاید اسے آپ کی کمزوری سمجھا جائے گا ۔
آپ کو لگتاہے شاید کوئی اور آکر آپ کی جگہ ہمارے دل میں بسیرا کر لے گا ۔
آپ کا یہ خوف بجا ہے ۔اکثر ایسا ہی ہوتا ہے ۔ محبت کے بلندوبانگ دعوے کرنے والے ، ایک ساتھ عمر بیتانے کی قسمیں اٹھانے والے چھوڑ جاتے ہیں ، کچھ بتائے بغیر اور کچھ احساس کیے بغیر ۔۔۔ایسا ہوتا ہے اور اکثر ہوتا ہے ۔
اور جب بھی ایسا ہوتا ہے ، محبت بدنام ہوتی ہے ، محبت روتی ہے ، چیختی ہے ، پکارتی ہے ، ہاتھ پیر مارتی ہے ۔پر جو چلے جاتے ہیں نا ان کے چھوڑے ہوئے زخم اتنے گہرے ہوتے ہیں کہ محبت پر سے یقین ہی اٹھ جاتا ہے اور محبت کسی کونے میں پڑی سسکیاں اور آہیں بھرتی رہتی ہے ۔


No comments:

Post a Comment